کھانے کے آداب



حضورِ اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کھانا کھانے میں ثواب کے ساتھ بہت سارے جسمانی فائدے ہیں۔ نیز یہ طریقہ بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہنے کا ایک بہتر ین ذریعہ بھی ہے۔اس لئے یہاں پر احادیث مبارکہ کی روشنی میں کھانے کے کچھ آداب تحریر کئے جاتے ہیں۔
ہاتھ دھونا۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:میں نے توریت میں پڑھا تھا کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونااور کلی کرنا برکت ہے۔اس کو میں نے نبی کریم ﷺسے بتایا تو حضور نبی کریم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:کھانے کی بر کت کھانے سے پہلے اور اس کے بعد ہاتھ دھونا ہے۔ [ترمذی،حدیث: ۱۸۴۶]
نوٹ: حضور اکرم ﷺ جب کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتے تو اس کو پونچھتے نہیں تھے اور جب کھانے کے بعد ہاتھ دھوتے تھے تو کسی کپڑے وغیرہ سے پونچھ لیا کرتے تھے۔اس لئے ہمیں بھی چاہئے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھو کر رومال وغیرہ سے ہاتھ نہ پونچھیں۔
بسم اللہ پڑھنا۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ: جب کوئی شخص اپنے گھر آیا اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانے کے وقت اس نے بسم اللہ پڑھ لی ۔تو شیطان اپنی ذریت سے کہتا ہے کہ:اس گھر میں نہ تمہیں رہنا ملے گا اور نہ ہی کھانا۔اور اگر داخل ہوتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی تو کہتا ہے کہ :اب تمہیں رہنے کی جگہ مل گئی ۔اور کھانے کے وقت بھی بسم اللہ نہ پڑ ھی تو کہتا ہے کہ رہنے کی جگہ بھی ملی اور کھانا بھی ملا۔(صحیح مسلم،حدیث:۲۰۱۸)دوسری روایت میں ہے کہ :حضور ﷺنے فر مایا:جس کھانے پر بسم اللہ نہیں پڑ ھی جاتی ہے وہ کھانا شیطان کے لئے حلال ہوجاتا ہے۔[صحیح مسلم،حدیث: ۲۰۱۷] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:نبی اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو بسم اللہ پڑھ لے اور اگر شروع میں پڑ ھنا بھول جائے تو یوں کہے۔
بِسْمِ اللّٰہ فِیْ اَوَّلِہِ وَآخِرِہِ۔ [ترمذی،حدیث: ۱۸۵۸]
داہنے ہاتھ سے کھانا۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:حضور اکرم ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے اور جب تم میں سے کوئی شخص پئے تو دائیں ہاتھ سے پئے کیو نکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔[صحیح مسلم،حدیث: ۲۰۲۰]
تین انگلیوں سے کھانا اور انگلیاں چا ٹنا۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی اکرم ﷺ تین انگلیوں سے کھانا تناول فر ماتے تھے اورجب کھانے سے فارغ ہوتے تو اپنی انگلیوں کو چاٹ لیتے تھے۔[صحیح مسلم،حدیث: ۲۰۳۲] حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:نبی کریم ﷺنے برتن اور انگلیوں کو چاٹنے کا حکم دیا اور ارشاد فر مایا کہ:تم نہیں جانتے کہ کون سے دانے میں برکت ہے۔[صحیح مسلم،حدیث: ۲۰۳۳]
کھانے کے بعد اللہ پاک کی حمد کرنا۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اللہ ﷺنے ارشاد فر مایا کہ:اللہ تعالی اس بندے سے خوش ہوتا ہے جو کچھ کھاتا ہے یا پیتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالی کی حمد یعنی تعریف کرتاہے۔[مسلم،حدیث:۲۷۲۴،تر مذی،حدیث: ۱۸۱۶] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:رسول اللہ ﷺکھانے سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا پڑ ھتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَناَ وَسَقَانَا وَ جَعَلَناَ مِنَ الْمُسْلِمِیْن۔ تمام تعریف اُس اللہ کے لئے جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں مسلمانوں میں سے بنایا۔ [ابوداؤد، حدیث: ۳۸۵۰]





متعلقہ عناوین



پینے کے آداب لباس سے متعلق احکام و آداب تیل،خوشبواور کنگھی کے مسائل وآداب گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا طریقہ انگوٹھی پہننے کے مسائل سونے چاندی کے زیورات کے احکام ومسائل لوہا،تانبا،پیتل اور دوسرے دھات کے زیورات کے احکام مہندی،کانچ کی چوڑیاں اور سندور وغیرہ کا شرعی حکم بھئوں کے بال بنوانے،گودنا گودوانے اور مصنوعی بال لگوانے کا مسئلہ سفید بالوں کو رنگنے کے مسائل حجامت بنوانے کے مسائل وآداب ناخن کاٹنے کے آداب ومسائل پاخانہ، پیشاب کرنے کے مسائل وآداب بیمار کی عیادت کے فضائل ومسائل بچوں کی پیدائش کے بعد کے کام جھا ڑ پھونک اور د عا تعو یذ کے مسائل جوتے اور چپل پہننے کے مسائل وآداب چھینک اور جماہی کے مسائل وآداب ہم بستری کے مسائل و آداب پیر کے اندر کن باتوں کا ہونا ضروری ہے؟ سونے،بیٹھنے ا و ر چلنے کے مسائل وآداب دوسرے کے گھر میں داخل ہونے کے مسائل وآداب سلام کرنے کے مسائل مصافحہ،معانقہ اور بوسہ لینے کے مسائل ماں باپ یا بزرگوں کا ہاتھ پیر چومنا اور ان کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونے کا مسئلہ ڈ ھول،تاشے،میوزک ا و ر گانے بجانے کا شرعی حکم سانپ،گرگٹ اور چیونٹی وغیرہ جانوروں کومارنے کے مسائل منت کی تعریف اور اس کے احکام ومسائل قسم کے احکام ومسائل اللہ کے لئے دوستی اور اللہ کے لئے دشمنی کا بیان غصہ کرنے اور مارنے پیٹنے کے مسائل غیبت،چغلی،حسد اور جلن کے شر عی احکام موت سے متعلق احکام و مسائل



دعوت قرآن